اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)انٹرپول کی مدد سے قتل کے انتہائی مطلوب ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم امجد کو اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان نے سعودی عرب میں کارروائی کرکے قتل اور اقدام قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم امجد سرگودھا پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب ہے، جسے سعودی عرب سے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی امیگریشن نے گرفتار ملزم کو سرگودھا پولیس کے حوالے کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے