ہنگو(مانند نیوز) سماجی شخصیت حافظ عبدالہادی اورکزئی کی جانب سے دوآبہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد, 5000 سے زائد مریضوں کو مفت ٹیسٹ،چیک آپ اور میڈیسن کی سہولیات فراہم کی گئی، بہت بڑی تعداد میں دیرینہ خواتین و حضرات اور بچوں نے فری میڈیکل چیک اپ کرایا، ونگ کمانڈر ٹل سکاؤٹس کرنل علاؤ الدین،ڈی پی او آصف بہادر،سابق ایم پی سے حاجی عتیق الرحمان سمیت اہم شخصیات کا فری میڈیکل ہسپتال کا دودہ،بہترین انتظامات اور انسانیت کی خدمت کے جزبات کی ستائش،اللہ کے دئے گئے وسائل اس کی مخلوق کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے سے روحانی تسکین ملتی ہے،ہنگو، اور اورکزئی کے عوام کو صحت اور تعلیم کی ناکافی سہولیات پر مایوسی ہوئی ہیاللہ نے موقع دیا تو دونوں اضلاع کے عوام کو جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گئے، حافظ عبدالہادی کی صحافیوں سے خصوصی بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت حافظ عبدالہادی اورکزئی کی طرف سے نادار اور مستحق عوام کی خدمت کا سلسلہ فری میڈیکل کیمپوں کے توسط سے بھی جاری ہے اور آج ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میں گرینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاک آرمی اور خدمت فاؤنڈیشن کے بھی سٹاف اور ڈاکٹرز شریک ہوئے، صوبے کے بہترین ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس نے مجموعی طور پر 5000 سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا،انہیں ٹیسٹ اور فری ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی۔سیکورٹی اور نظم برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کی رہنمائی کے لیے بھی خصوصی انکاؤنٹر قائم کیے گیے،۔ائی،مایر قلب،گائینئ، سایکالوجسٹ،چلڈرن سپیشلسٹ،یورالوجسٹ،سمیت دیگر شعبہ جات کے ماہرین نے مریضوں کا علاج کیا۔ ونگ کمانڈر ٹل سکاؤٹس کرنل علاؤ الدین،ڈی پی او آصف بہادر،سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر ارشد آفریدی سمیت سرکاری افسران،عوامی۔نمائیندگان سمیت اہم شخصیات نے فری میڈیکل کیمپ کا وزٹ کیا اور اس کیمپ کو ہر لحاظ سے بہترین ایونٹ قرار دیا۔فری میڈیکل کیمپ کے روح رواں ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت حافظ عبدالہادی اورکزئی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیکل کیمپ ان فلاحی پروگراموں کا تسلسل ہے جن کا ہنگو اور اورکزئی میں انہوں نے جامع انداز میں انعقاد جاری رکھا ہوا ہے،پاکستان ہاؤس کا میڈیکل کیمپ بھی بھر پور اہداف کے حصول میں کامیاب رہا۔اور اس میڈیکل کیمپ سے بھی وہ مطمعن ہیں۔انہوں نے کہا کہ نادار،مستحق اور غریب الوطن طبقات کی خدمت سے اللہ کی خوشنودی ملتی ہے ور میں انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے جو مال و زر استعمال کر رہا ہوں اس پر عوام کا حق ہے انہوں نے کہا کہ جدید دور میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ایسے میں اچھے معالجین کے پاس جانا اور مہنگا علاج ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ایسے میں اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے مریض کو جن آج ڈاکٹرز کی طرف سے مزید علاج کی ہدایات ہیں ان کا ڈیٹا بھی مرتب کریں گئے اور ان کے مکمل علاج کے لیے اقدامات اٹھائیں گئے۔دوسری طرف عوامی حلقوں نے فری میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد کی ستائش کی ہے اور کہا ہے حافظ عبدالہادی اورکزئی کی اس کاوش کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔فری میڈیکل کیمپ سے دوآبہ،ٹل،درسمند،کربوغہ،نریاب،سروزئی،سمیت درجنوں دیہات کے عوام نے استفادہ کیا اور حافظ عبدالہادی اورکزئی کے عوام دوست اقدامات کو سراہا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے