اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی عدالت نے ٹک ٹاکر حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس میں ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت وکیلِ ملزمہ کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ درج کر لیا گیا، حریم شاہ کی صندل خٹک کے خلاف ایف آئی اے لاہور، پشاور میں درخواست خارج ہوئی۔ وکیل ملزمہ کا کہنا تھا کہ صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شئیر کی، ریکارڈنگ نہیں کی، صندل خٹک کے موبائل سے کوئی ثبوت نہیں ملا، ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق نازیبا ویڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں۔ ملزمہ صندل خٹک کے وکیلِ نے عدالت میں اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے مزید کہا کہ حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں، حریم شاہ کی ویڈیوز ان کی رضا مندی سے بنائی گئیں، صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا، تفتیش میں درکار بھی نہیں۔ وکیلِ ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ صندل خٹک نے موبائل دے دیا لیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے