اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم برادر ملک متحدہ عرب امارات، شاہی خاندان اور یو اے ای کی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔