کاٹلنگ (مانند نیوز) سنگاﺅ پہاڑ میں لینڈ سلائیڈنگ، تین کان کن ملبے میں دب گئے۔ ایک جاں بحق ، دو شدید زخمی، زخمیوں کو فوری طور پر ٹائپ ہسپتال اور بعد ازاں مردان منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122مئیر کاٹلنگ مفتی حماد اللہ یوسفزئی کے زیر نگرانی الجامعہ الاسلامیہ فاونڈیشن کے دو ایمبولینس نے بھی اپریش میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سنگاﺅ پہاڑ ی پر کان کن کام میں مصروف تھے کہ دریں اثنا لینڈ سلائیڈنگ کے زد میں آگئے۔ میاں خان سنگاﺅ اور دیگر دیہات میں لاوڈ سپیکروں پر واقعے کے اعلانات کے بعد سینکڑوں افراد نے پہاڑ کا رخ کرلیا۔ ریسکیو 1122بھی پہنچ گئی۔ جبکہ مئیر کاٹلنگ مفتی حماد اللہ یوسفزئی اور سابق صوبائی وزیر حافظ اختر علی دو ایمبولینسز کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر اپریشن کی نگرانی کی۔ چار گھنٹے مسلسل اپریشن کے بعد تینوں کان کنو ں کو ملبے سے نکال دیا گیا۔ جن میں پرویز ولد حاجی باروز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ امجد ولد میر حیدر ، نجیب اللہ ولد محمد شدید زخمی حالت میں نکالے گئے۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال منتقل کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے