باجوڑ(مانند نیوز ڈیسک) باجوڑ خود کش دھماکے کے مزید 11 زخمی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی۔گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں مزید11زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد54ہو گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے باجوڑ خود کش دھماکے کے مزید 11 زخمیوں کے دم توڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 90 سے زائد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 38 جاں بحق افراد کے جسد خاکی شناخت کے بعد ورثاکے حوالے کر دیئے ہیں جبکہ 8 لاشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث ہسپتال میں رکھی ہیں۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ایل آر ایچ میں باجوڑ دھماکے کے 16 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے بیشترکی حالت تسلی بخش ہے اور ایک زخمی آئی سی یو میں ہے۔