اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ملک امجد زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 21 کے افسر ہیں اور نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی فوری طور پر تاحکم ثانی کی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی سونپا گیا۔ملک امجد زبیر ٹوانہ کو عاصم احمد کی جگہ چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا۔وزیراعظم نے ملک امجد زبیر ٹوانہ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے سمری میں دوسرا نام ممبر ایف بی آر ایڈمن ندیم رضوی اور تیسرا نام راشد محمود لنگڑیال کا شامل تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے