شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں تین انفو کے تحت گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے 16 کارکنان کی رہائی کا حکم۔ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ جس میں رہائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ پی ٹی آئی شانگلہ کے گرفتار تمام کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔ یاد رہے کہ 22 جولائی کو ضلع انتظامیہ شانگلہ نے پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے 35 سرگرم رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھاجبکہ بیشتر رہنماؤں نے قبل از گرفتاری ضمانت (بی بی اے)کروائی تھی۔ جس میں پولیس نے 16 سرگرم کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کر دیا تھا اور جمعرات کے روز پشاور ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ شانگلہ کو حکم دیا ہے کہ وہ گرفتار تمام کارکنان کی رہائی یقینی بنائیں۔ گرفتار ہونے والوں میں حمیداللہ خان دیدل کماچ،انور علی جان،نواب زادہ،احسان بہادر،خالق زمان،علی اکبر،نثار محمدسلیمان امیر،پیر آمان خان،علی باز خان،خلیل محمد،فیض اللہ،روزی خان،محمد رحمن،جہان زیب،سمیع اللہ شامل ہے۔۔