شانگلہ(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سجاد احمدصاحبزادہ نے کہا ہے کہ شہید پولیس ہمارے قومی ہیروزہیں اور قوم کبھی اپنی قومی ہیروز کو نہیں بھولتے۔ شانگلہ پولیس اپنے شہدا پر فخر کرتی ہے اور تر قیامت ان کی لازوال قربانیوں کو کو یاد رکھیں گے۔ وطن میں امن کے خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کیلئے واحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ محکمہ پولیس ان کے ساتھ ہے اور رہے گی۔پولیس کے شانہ بشانہ رہنے والے عوامی شہداء کو بھی خراجی تحسین پیش کرتے ہیں جو سویلینز ہیں۔ ملٹنسی کے دوران پولیس کے شانہ بشانہ رہنے والے ان سویلین کو بھی خراجی عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کو پیغام دیتے ہیں کہ پولیس عوام کے بغیر ادھوری ہیں۔ شانگلہ کے عوام نے جو شہادتیں دی ہیں تاریخ کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پولیس ہیڈ کوارٹر الپوری میں میڈیا نمائندوں سے ہفتہ شہدا کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ کیا ان کا نظرانہ کہ کوئی بھی چیز نعم البدل نہیں تا ہم شہادت وطن کے لیے ہو جائے تو زندہ کہلاتے ہیں ہمارا دینی مذہب بھی اپنے وطن کے لیے ہمیں شہادت اور دہشت گردی کے خلاف جہاد کی اجازت دیتا ہے۔ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس افسر سجاد احمد صاحبزادہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر شخص اپنی جان اور ابرو سمیت ہر چیز کی قربانی دے سکتا ہے مگر بعض انسان اللہ تعالی اس لیے پیدا کرے کہ وہ اپنے وطن کی تحفظ اور ناموس کے لیے اپنی جان کا نظرانہ دے جو شانگلہ پولیس سمیت سویلینز نے دی۔ ہمارے کل کی بہتری اور ملک کی ترقی اور قیام امن برقرار رکھنے کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے پولیس اور سویلینز شہداء کو کبھی بھی نہیں بھولا جا سکتا۔ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا تھا کہٓ اج بروز جمعہ چار اگست کو یوم شہداء انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ دوسری جانب مختلف سب ڈویژن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے قبر پر پھول چڑھائے جا رہے ہیں اور پولیس لائن الپوری میں جمعرات کے صبح قران خوانی کی گئی۔