ہزارہ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی صوبہ بھر کی طر ح ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں رجسٹریشن مہم شروع ہو گئی ہے جو ایک ماہ تک جاری رہی گی۔خیبر پختونخوا میں سروسز کی فراہمی سے وابستہ کاروباری افراد کی سہولت اور آسانی کیلئے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر میں رجسٹریشن مہم کا آغاذ کیا گیا ہے جو کہ ایک ماہ تک جاری رہے گی۔خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن سے متعلق یا سروسز پر سیلز ٹیکس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات ہمارے واٹس ایپ نمبر 03331421423، ٹیلی فون 091111005772 اور ویب سائیٹ پر جاکر بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی شاہ محمود خان کی ہدایات پر صوبہ بھر میں رجسٹریشن مہم کا باقاعدہ آغاذ یکم اگست بروز منگل سے کیا گیا ہے۔مہم کے دوران سروسز کی فراہمی سے وابستہ کاروباری افراد اپنا کاروبار خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ موقع پر ہی رجسٹرڈ کراسکتے ہیں۔ اس مہم کے دوران خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے افسران پر مشتعمل ٹیمیں سروسز شعبہ سے وابسطہ کاروباری افراد اور اداروں کی دہلیز پر جا کر ان کو موقع پر خیبر کے پی آر اے کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی شاہ محمود خان کے مطابق رجسٹریشن مہم کے اغاذ کا مقصد صوبہ بھر سروسز کی فراہمی سے وابستہ کاروباری افراد کیلئے رجسٹریشن کے عمل میں مزید آسانی پیدا کرنا ہے۔ ہماری ٹیمیں آپ کی دہلیز پر آکر آپ کو خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرے گی۔ شاہ محمود خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادا کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ آپ کے ٹیکس سے نہ صرف آپ کا صوبہ مالی طور پرمستحکم ہوگا بلکہ آ پ کے پیسے آپ ہی کے علاقے کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے جس سے آپ کے کاروبار میں مزید وسعت آئے گی اور صوبہ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔یاد رہے کہ خیبر پختونخواسیلز ٹیکس آن سروز ایکٹ2022 کے مطابق سروسز سے وابستہ شعبہ جات پر سیلز ٹیکس لاگو ہے جس کے لیے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ کاروبار کی رجسٹریشن قانونی طور پر لازمی ہے اسی رجسٹریشن میں معاونت اور آسانی فراہم کرنے کیلئے رجسٹریشن مہم منعقد کی جارہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے