بریکوٹ(مانند نیوز )بجلی اور پیٹرولیم کے مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ ایک غیر سیاسی فورم ہے۔ علاقے کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنے قیام کے وقت ہی سے حکومت وقت کے سامنے پیش کرتی ہے۔ آج اس پریس کانفرنس کے ذریعے چند مسائل پیش کرتے ہیں۔ حکومت نے مہنگائی میں پسے ہوئے عوام پر بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو ظالمانہ اور ہوشربا اضافہ کیا ہے۔ ہم اسکی خدمت کرتے ہیں۔ اور حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ریلیف نہ دینے کے بجائے اس ظالمانہ اقدام کو واپس لے لیں۔ تحصیل بریکوٹ میں بجلی کے صارفین کا بڑا مسلم over Billing ہے۔ بروقت میٹر ریڈنگ نہ لینے کی وجہ سے اضافی بل بھیجتے ہیں۔ جو صارفین کے بس سے باہر ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نے ایس۔ ڈی۔ اور بریکوٹ سے لے کر S.E اور PESCO کے چیرمین کے سامنے Over Billing کا مسئلہ پیش کیا ہے۔ لیکن واپڈا کے ذمہ داران خالی آسامیوں پر تعیناتی نہ کرنے کا بہانہ کرتے ہیں۔ ہم حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں۔ کہ خالی آسامیوں پر جلد از جلد تعیناتی کی جائے۔ تا کہ عملے کی کمی کا بہانہ ختم ہو جائے ۔ جب تک خالی آسامیوں پر تعیناتی نہ ہوئی ہو۔ واپڈا کے Billing Section کو ہدایات جاری کرے۔ کہ Over Billing با لکل نہ بھیجی جائے۔ ورنہ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ عوام کی قیادت کرتے ہوئے Over Billing کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ جسکی ساری ذمہ داری واپڈا حکام پر ہوگی۔ محکمہ مال سے متعلق چند مسائل اور ابو ہا ہائیر سیکنڈری سکول کے نکاسی آب کے مسئلہ کے بارے میں D.C صاحب سوات سے ملاقات کی۔ جناب DC صاحب نے مسائل کے حل کے لئے AC صاحب تحصیل بریکوٹ کو ہدایات جاری کی ۔ ہمارے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لینے پر DC صاحب سوات کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔ آخر میں قومی جرمی تحصیل بریکوٹ پریس کلب کے کا بینہ اور ارکان کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کہ وہ قومی مسائل پریس کے ذریعے اعلیٰ حکام اور حکومت تک پہنچانے میں ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے