اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت عارف علوی نے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی اسلام آبادترمیمی بل 2023کی منظوری دی،بل کا مقصد ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی اسلام آباد،2013 میں ترمیم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ پٹرولیم (ترمیمی)بل 2023 کی بھی منظوری دی ہے۔ اس بل کا مقصد پٹرولیم ایکٹ، 1934 میں ترمیم کرنا ہے۔ صدرنے پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی)بل 2023 کی بھی منظوری دی ہے۔ بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ، 1973 میں ترمیم کرنا ہے۔ تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی۔