اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ویسٹ)اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو ضابطہ فوجداری کے تحت تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسناتے 5سال کیلئے نا اہل قرار دیدیا۔جرمانہ جمع نہ کروانے کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو چھ ماہ مزید قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے کا حکم دیا ہے اورانہیں فوری طور پرگرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔سیشن جج ہمایوں دلاور نے ہفتہ کو دو مرتبہ سماعت میں وقفہ لینے کے بعد 12 بجے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ساڑھے 12 بجے فیصلہ سنائیں گے۔توشہ خانہ کارروائی کیس کی سماعت 3 مرتبہ وقفے کے بعد شروع ہوئی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات میں جھوٹ بولنے، غلط بیانی کرنے اور اورالیکشن کمیشن میں اپنے گوشوارے درست ظاہر نہ کرنے کاجرم چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ثابت ہوا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کوسزاسنائی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قراردیا ہے کہ ملزم کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے اورانہوں نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جرم ثابت ہوتا ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 174کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کوسزاسنائی گئی ہے۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ نہ ملزم پیش ہوا اورنہ وکیل پیش ہوا اور عدالت سے غلط بیانی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے