بیجنگ(مانند نیوز ڈیسک)چین کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریکٹر اسکیل پر چین میں آنے والے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب میں شانڈونگ صوبے کا شہر ڈیزو تھا، اور زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے بیجنگ، تیانجن اور شنگھائی میں بھی محسوس کیے گئے۔ شنگھائی زلزلہ مرکز سے تقریبا آٹھ سو کلو میٹر دور ہے۔ چینی حکام کے مطابق زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے