جدہ(مانند نیوز ڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے جدہ میں دو روزہ سمٹ کا آغاز ہوگیا، یوکرین نے مذاکرات میں دس نکاتی امن فارمولہ تجویز کیا ہے۔ سعودی عرب کی میزبانی میں شروع کیے گئے دو روزہ اجلاس میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے اصول وضع کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے امریکا، چین اور بھارت سمیت چالیس ممالک کے سینئر حکام نے جدہ میں ملاقات کی ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان امریکی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب ایک جامع حل تک پہنچنے کی کوشش کرے گا۔ یوکرین نے مذاکرات میں دس نکاتی امن فارمولہ تجویز کیا ہے۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امن فارمولے میں روسی فوجیوں کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تجاویز کو متعدد ممالک کی طرف سے حمایت حاصل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے