اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کی گرفتاری کے بعد ان کے سپورٹرز کو ایسا مشورہ دیا ہے جو صحافیوں کے مطابق ان کیلئے مصیبت ثابت ہوسکتا ہے۔گزشتہ رات خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں لکھا، جب ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کیا گیا تو جیالوں نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی۔انہوں نے منقول کا صیغہ استعمال کرتے ہوئے پنجابی میں مزید لکھا یوتھیوں ساڈا کم سی دسنا، اگوں تہاڈی مرضی۔ (یوتھیوں ہمارا کام بتانا تھا آگے تمہاری مرضی)۔بظاہر خواجہ آصف نے عمران خان کے سپورٹرز کو احتجاجا خودکشی کا مشورہ دیا ہے۔جس پر ردعمل کا اظہار اور خواجہ آصف کو خبردار کرتے ہوئے خاتون صحافی ملیحہ ہاشمی نے لکھا خواجہ صاحب، خیال کریں۔ اگر آپ کا یہ مشورہ کسی جذباتی پی ٹی آئی سپورٹر نے آپ پر آزما کر اپنے دکھ کا اظہار کر دیا اور اس کا ذمہ دار بھی آپ ہی کو ٹھہرا دیا تو کام خراب ہو جانا ہے۔ملیحہ ہاشمی نے لکھا،نہ پٹھے (الٹے)مشورے دیں نوجوانوں کو، تواڈے کھتے نہ پے جائے تواڈا نادر مشورہ (آپ کا نادر مشورہ آپ کے پلے نہ پڑ جائے)۔خواجہ آصف کے اس ٹوئٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے