اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نگران وزیراعظم کے اتفاق رائے سے تقرر کوخوش آئند قراردیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا بلوچستان سے ہونا مثبت قدم ہے، ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کی بروقت تقرری سے خدشات دور ہو گئے۔ شکر ہے کوئی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا نمائندہ نہیں آیا۔ شفاف کابینہ اور آئینی مدت کے اندر غیرجانبدارانہ الیکشن اب نگران وزیراعظم کا بڑا امتحان ہے