بنوں (مانند نیوز) بنوں کےعلاقے جانی خیل میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے میں 9 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے فوجی قافلے سے خود کو ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 9 جوان شہید اور 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےخاتمے کےلیے پرُعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے