جامشورو(مانند نیوز ڈیسک)مہران یونیورسٹی آف انجینٸرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں طالبات کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں انفارمشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شعبے کے سینئر اسسٹنٹ کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔مہران یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طالبات کی تحریری شکایت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین نے تین رکنی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔سینٸر آئی ٹی اسسٹنٹ پر طالبات کو ہراساں کرنے کے سنگین الزامات عاٸد کیے گئے ہیں، جس پر اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارش اور سنڈیکیٹ چیٸرمین کے حکم پر رجسٹرار نے سینئر آئی ٹی اسسٹنٹ کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔یونیورسٹی حکام کے مطابق اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کرکے شکایت کنندہ طالبات کے بیانات قلمبند اور ثبوت جمع کرلیے ہیں جبکہ معطل اسسٹنٹ کا بیان بھی قلمبند کیا جاٸے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے