ایبٹ آباد (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے صوبائی محتسب اعلیٰ سید جمال الدین شاہ نے ایبٹ آباد ریجنل افس کا دورہ کیا اور دفتر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی رجسٹرار نے سائلین کو درپیش مشکلات اور اس کے ازالے کے لیے کی جانے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ صوبائی محتسب کو بتایا گیا کہ درخواست گزاروں کے مسائل کو معمول کی بنیادوں پر دیکھا جاتا ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ کوئی بھی درخواست التوا کا شکار نہ ہو۔شعبے کے نظام کو جدید تکنیکی بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے جس سے سائلین کو اپنی درخواستوں کا آن لائن سٹیٹس جاننے میں مدد ملے گی۔ صوبائی محتسب نے ریجنل آفس کے عملے کی انتظامی کاوشوں کی تعریف کی اور ذمہ دارانہ طرز عمل کو حوصلہ افزا قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب کے دفتر کے دروازے تمام افسران اور سأئلین کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ان کے ہمراہ ایڈوائزرز اور کنسلٹنٹ میڈیا بھی موجود تھے۔