باجوڑ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈی سی آفس ریوینیو میٹرزکے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، اسسٹنٹ کمشنر خار، جملہ تحصیلداران سیٹلمنٹ، قانونگو نورالواہاب اور نمائندہ محکمہ فوڈ نے شرکت کی۔ قانونگو نورالواہاب نے ریونیو معاملات پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ اجلاس میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن،،سرکاری اراضی،ریوینیو کیسوں کی پوزیشن اور دیگر ایشوز پر تفصیل سے بحث کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے زیر التوا ریونیو معاملات کے حوالے سے انتظامی افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔