دیر بالا (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی خصوصی ہدایات کے روشنی میں تحصیلدار لرجم نادر خان نے داروڑہ بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ کیا۔ تحصیلدار لرجم نے حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر متعدد دکانداروں سے قومی شناختی کارڈ قانونی کارروائی کیلئے تحویل میں لے لیے اور باقی ماندہ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور عوام کو اچھی اور معیاری خوراکی اشیاء فراہم کریں اور غیر معیاری ناقص اشیاء کی فروخت سے گریز کریں۔ اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے نگرانی میں فوڈ انسپکٹراکرام حُسّین اور فوڈ سپروائزرامان خان نے تحصیل لرجم کے مختلف بازاروں میں کارروائیاں کیں۔ جبر،الماس،تارپتار اور عشیری درہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں،معیار کا تفصیلی معائنہ کیا گیا ناقص صفائی،کم وزن اور ناقص خوراکی اشیاء کی فروخت پر متعدد ھوٹل مالکان اور دکانداروں کیخلاف فوڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی اور ان کو ہدایت کی گئی کہ وہ ائندہ کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور عوام کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں۔