کوئٹہ(مانند نیوز ڈیسک)سانحہ مستونگ کے خلاف اتحاد اہلسنت کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کو ہونے والے افسوسناک سانحے کے پیش نظر کوئٹہ میں شٹرڈائون ہڑتال کی گئی۔اتحاد اہلسنت کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے موقع پر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ر ہے۔ اس وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کم اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ اتحاد اہلسنت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا۔ حملہ آور کے اعضا ڈی این اے کیلئے بھجوائے جا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے