مستونگ(مانند نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میںہونیوالی دھماکے کی سہولت کاری کے شعبہ میں 8افراد گرفتار کر لئے گئے۔بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر عید میلادالنبیۖ کے جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔سکیورٹی اداروں کے ساتھ مختلف آپریشنز کے دوران واقعہ میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد حراست میں لے لیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ خود کش حملہ آور کا کوئی ڈیٹا، ڈی این اے اور فرانزک کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جا رہی تاہم رزلٹ میں کچھ وقت لگے گا۔واضح رہے کہ دھماکے میں پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 55 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے، 10 سے 15 کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے