راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سائفر کا مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے۔سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکلا ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی، فوری اور شفاف انتخابات تمام مسائل کا حل ہیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی کمرہ عدالت میں پیش گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکلا اڈیالہ جیل میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی بھی سماعت لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس چالان کی نقول کی فراہمی تک سماعت روک دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے