جاپان (مانند نیوز) کے جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کا طاقت ور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں جاپانی محکمۂ موسمیات نے 1 میٹر تک بلند سونامی لہروں کی وارننگ جاری کر دی۔

جاپانی وزیرِاعظم  سانائے تاکائچی نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں عمارتوں کے گرنے، متعدد افراد کے زخمی ہونے اور بعض علاقوں میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جاپانی محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت جاپان کے شنڈو اسکیل پر اب تک کی ممکنہ طور پر بلند ترین ریڈنگز میں شمار کی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ ادارے صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے