اوکاڑہ(مانند نیوز ڈیسک)اوکاڑہ کی عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پراسیکیوشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خاور مانیکا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔سینئر سول جج ابرارعلی خان نے خاور مانیکا کیوکیل اور اینٹی کرپشن کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کچھ دیر قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔خاورمانیکا کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اینٹی کرپشن کے وکلا کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے پرا سیکیوشن کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اور مانیکا کو جیل بھجوا دیا۔ واضح رہے کہ خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں۔mk

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے