انقرہ(مانند نیوز ڈیسک)ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے خودکش بم حملے کے بعد ترک پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 90افراد کو حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس نے ترکی کے 64 صوبوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔وزیر داخلہ نے خودکش بم حملے کا الزام کالعدم کردستان ورکرز پارٹی پرعائد کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن میں سے 67 دیگر کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے مشتبہ تعلق کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ مشتبہ ارکان کے طور پر حراست میں لئے گئے افراد کی تعداد 90 ہو گئی۔واضح رہے کہ تقریبا 13 ہزار 400 سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائیوں میں حصہ لیا، جن میں سے ایک ہزار سے زائد غیر قانونی اسلحہ ضبط کیا گیا ہے۔mk

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے