اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ٹی وی پروگرام میں ہاتھا پائی کے کیس میں ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں شیر افضل مروت اور مدعی وکیل پیش ہوئے۔مدعی سینیٹر افنان اللہ کے وکیل آدم خان نے تیاری کے لئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔عدالت میں شیر افضل مروت نے کہا کہ جج صاحب جو بھی فیصلہ کرنا ہے جلدی کر دیں، مجھے بیرون ملک جانا ہے، مدعی کے مطابق مجھے مارا گیا اور میرے ہی خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ آئندہ سماعت پر سینیٹر افنان اللہ کو بھی عدالت بلا لیتے ہیں اور آپ دونوں کی صلح کرا دیتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے شیر افضل مروت کی ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللہ کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔شیر افضل مروت کی ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سینیٹر افنان اللہ کے ساتھ ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔mk/nsr

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے