لاہور(مانند نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے ساندہ کے قبرستان میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مانی اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال چکا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے، جس پر دفعہ 297 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ابتدائی بیان میں ملزم نے کہا ہے کہ میں بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہوں۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد قبر سے نعش نکال لیتا تھا اور ورثا کو نعش نکالنے کی اطلاع بھی خود دیتا تھا۔mk/nsr