لاہور(مانند نیوز ڈیسک)ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر یونان جانے والے 3مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ایئرپورٹ پرچیکنگ کے بعد ملزمان کی جانب سے دکھایا جانے والا یونان کا ویزا جعلی نکلا۔ ملزمان کے پاسپورٹس پر ایتھنز روانگی اور پاکستان آمد کی جعلی سٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی آمد و روانگی کے حوالے سے سسٹم میں کوئی سفری ریکارڈ موجود نہ تھا۔ ملزمان فلائٹ نمبر EY242سے یونان جا رہے تھے۔ملزمان محمد زبیر، وحید اختر، اور اسد دانیال نے فی کس 25لاکھ روپے کے عوض ایجنٹوں سے کارڈ اورجعلی اسٹیمپس لگوائیں۔ملزمان کی نشاندہی پرایجنٹ کو ائرپورٹ کی حدود سے گرفتار کرلیا گیا۔ محمد دلدارنامی ایجنٹ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جس کے موبائل سے متعدد پیغامات اورجعلی سفری دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں۔ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہورمنتقل کردیا گیا۔mk

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے