ملاکنڈ(مانند نیوز)سوات موٹر وے ٹنل نمبر 3 میں مدین سوات سے پشاور جانے والی مسافروں سے بھری ایک کوسٹر ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی پلئی ہسپتال منتقل کیا ۔ بعد ازاں ڈاکٹروں کی ہدایات پر انہیں مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ میں زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن اور نظام الدین ٹیم نے بھی ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان موقع پر موجود رہے اور امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو بروقت اور مؤثر انداز میں خدمات کی فراہمی کی ہدایات جاری کرتے رہے۔ترجمان ریسکیو 1122 ملاکنڈ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے