وانا (مانند نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کی عین وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللہ وردگ نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل غور سے سنے، مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے اپنے عرض و معروض سننے کی خاطر ڈی پی او أفس میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر فرمان اللہ وردگ نے اس موقع پر پولیس جوانوں کو انتہائی غور سے ان کے مسائل سنے جبکہ ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔اردلی روم کے دوران انھوں نے واضح کیا کہ یہ جوان فورس کا اصل سرمایہ ہیں۔ بطور ڈی پی او ان پر فخر کرتاہوں، پولیس جوانوں کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ساؤتھ وزیرستان لوئر کے بہادر اور مثالی پولیس ہیں، جو دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے شجاعت و بہادری کی مثال قائم کر چکے ہیں۔ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے انجام دینے والے پولیس جوانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ڈی پی او نے تمام پولیس جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران عوام کیساتھ خوش اخلاقی سے ملے اور اپنی پوری کوشش کرکے وہ عوامی مسائل میرٹ پر حل کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے