ایبٹ آباد(مانند نیوز) سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبر پختو نخوا میاں شفیق الرحمن کا چیف انجینئر نارتھ عمران حلال کے ہمراہ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور پی یو جی ایف آفسران سے ملاقات کی اور جناح پلازہ کا معائنہ بھی کیا گیا۔ ٹی ایم او شکیل حیات، ٹی او آر عابد خان آفس سپرٹینڈنٹ شہزاد خان، دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میٹنگ میں ملازمین کو درپیش مسائل ، ملازمین کی پرموشن اور، ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی بہتری کے لیئے مختلف آہم ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ میاں شفیق الرحمن نے تحصیل میونسپل آفیسر شکیل حیات کی سفارشات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے اداروں کی انکم کو مزید بہتر بنانے کیلئے زور دیا اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے جاری میونسپل خدمات اور پراجیکٹس پر اطمنان کا اظہار کیا۔ قبل آزیں ٹی ایم اے دفتر آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل