چارسدہ (مانند نیوز)ایک سال گزرنے کے باوجود مُنڈاپُل تعمیرنہ ہوسکا۔عوام شدید مشکلات سے دوچار تفصیلات کے مطابق ایک سال پہلے کالام سوات سے آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے مُنڈا کا پُل ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے شبقدراورتنگی کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ یہاں کے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت سے باربار شکایت کرنے کے باوجود بھی یہ مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ عوام مجبوراً کشتیوں میں سفرکرنے لگے جو کہ انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔ کئی حادثات بھی پیش ہوئیں لیکن مقامی انتظامیہ اورمتعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ کشتیوں کے مالکان نے بھی خوب مجبوری سے فائدہ اٹھایا اورلاچار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔یہاں کے کچھ مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت لکڑیوں کا پُل بنایا لیکن وہ بھی جلد ٹوٹ گیا۔یہاں کے عوام خصوصاً بچوں اورعورتوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پورا ایک سال گزرگیا لیکن یہ پُل ابھی تک وہی کا وہی ہے۔ یادرہے کہ 2010 کے سیلاب میں یہ پُل مکمل ٹوٹ گیا تھا جو پانچ سال میں تعمیر ہوا۔اُن پانچ سالوں میں عوام کو سخت مشکلات تھیں۔ مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پُل کی جلد از جلد تعمیر یقینی بنائی جائے اور ہمیں ان مشکلات سے چھٹکارا دیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے