چارسدہ(مانند نیوز)تنگی میں تاجر کے گاڑی سے نقدی رقم چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔ڈی پی اوچارسدہ محمد عارف کے نوٹس پر تاجر کے گاڑی سے 2لاکھ 98ہزار روپے چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم کے حصہ میں ملی رقم ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور وقوعہ میں استعمال چنگ چی برآمد۔ دوران انٹاروگیشن ملزم کا اعتراف جرم۔ایس ایچ او تھانہ تنگی بہرمندشاہ تفصیلات کے مطابق بلال احمد جان ولد افتحار الدین ساکن محلہ بابڑہ چارسدہ نے تھانہ تنگی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا قمرچائے ہول سیل کاروزگار ہے۔ حسب معمول ڈسٹری بیوشن کے سلسلہ میں تنگی آئے تھے اپنی گاڑی کو تنگی موڑ نزد پٹرول پمپ پرکھڑی کی کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے ہمارے سوزوکی کے سویچ بورڈ سے 298500روپے چوری کئے ہے، پولیس نے نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو ملزم/ملزمان تک رسائی اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ صنوبر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تنگی بہرمند شاہ اور دیگر انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم نے ملزم/ملزمان تک رسائی کے لئے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کرکے واقعہ میں ملوث ملزم امجد ولد سید محمد سکنہ پارہوتی مردان کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا، دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پرمال مسروقہ ملزم کے حصہ میں ملی رقم ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی چنگ چی بھی برآمد کیا گیا، مزید ملزم نے اپنے ساتھی کا نام بھی اگل دیا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کاروائیاں جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے