کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کی جانب سے کے ڈی اے میں کاروائیاں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹراسد قاسم کی خصوصی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسر محمد وقاص فردوس نے کے ڈی اے میں مختلف خورا کی اشیاء کی انسپیکشن کی۔ دکانداروں کو بہتری کے نوٹس دئیے اور ان کے ساتھ ایس او پیز شیئر کیں جبکہ ایک دکان سے ایکسپائرڈ اشیاء برآمد کر کے جرمانہ عائد کیا گیا۔