اپر چترال (مانند نیوز)ضلع اپر چترال میں بحالی کے کاموں اور مستقبل میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر/DDMO، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، PDMAکے افیسران، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ ایریگیشن،محکمہ پبلک ہیلتھ،۔محکمہ سی،اینڈ،ڈبلیو اور محکمہ ٹی،ایم،اے کے کارکردگی اور ان کے زیر نگرانی بحالی کے کاموں اور مستقبل میں مختلف قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ مذکورہ اداروں کے سربراہان نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور PDMA ٹیم کو اپنے محکموں کے زیر نگرانی جاری سرگرمیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بحالی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو بحالی کے سرگرمیوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔