ہزارہ (مانند نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے کہا ہے کہ مسائل کا حل عشق مصطفی میں ہے محمدﷺکے ماننے والے ادنی سے ادنی شخص بھی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر قربان کرنے کے لئے تیار رہتا ہے محمدﷺکا بچپن،لڑکپن اور جوانی کا جائزہ لیں تو روح زمین پر ان جیسی صاف وشفاف ہستی کوئی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں سابق چیف کنزرویٹر جاوید ارشد کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ اور سیرت کانفرنس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں معروف معالج ڈاکٹر عاطف حمید نے بھی سیرت کے موضوع اور ریاست مدینہ کے اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔جب کہ اس موقع پر سابق چیف کنزرویٹر ہزارہ جاوید ارشد،انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں چیف کنزرویٹر ہزارہ کفایت اللہ بلوچ،ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ فوڈ شاد محمد،سابق چیئرمین بلدیہ ایبٹ آباد ملک پرویز،سابق ممبر تحصیل کونسل ملک شوکت کے علاوہ ویلج ناظمین،سماجی شخصیات اور سرکردہ افراد شریک تھے۔کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام کا کہنا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی نفیس،پاکیزہ،مشفق اور انتہائی عابد شخصیت تھے پثرب مدینہ اور بحرین کی امیر ترین خاتون نے آپﷺ کی دیانتداری پر آپ سے نکاح کا پیغام دیا تھا۔نبی کریمﷺ کی زات کا ہر پہلو لاجواب ہے۔ان کا ایفائے عہد،ان کی مشقت،اقرباء پروری اور محنت نمایاں ہے۔جو نشاط ثانیہ اور دور حاضر کے لئے بہترین نمونہ ہے۔سید ظہیر السلام کا کہنا تھا نبی کریم ﷺ کی شخصیت کا احاطہ کرنا ممکن نہیں ہے کسی بھی فقہ کے جید عالم کی تفسیر میں ہر پہلو میں نئی جہت اور نیا انداز سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ عاشق رسول ہیں اور یقین محکم ہے روز قیامت ان کے ساتھ مدح سرائی میں ہوں گے قبل ازیں سابق چیف کنزرویٹر سردار جاوید ارشد نے کمشنر ہزارہ کو کینٹ بورڈ کی حدود میں نکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کیا اور وفد کے ہمراہ مسائل کی نشاندہی کے لئے ملاقات کرنے کا بھی عندیہ دیا۔دریں اثنا کمشنر ہزارہ نے شجر کاری کے حوالہ سے پودا بھی لگایا اور ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا بھی کروائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے