پشاور(مانند نیوز )تاریخی اسلامیہ کالج پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ حقوق طلبہ کنونشن2023 کے لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا وسیم حیدر نے افتتاح کرتے ہوئے 22نومبر کو پشاور یونیورسٹی میں صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور تاریخی "حقوق طلبہ کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا۔اور کہا کہ 22نومبر کنونشن طلبہ حقوق کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔وسیم حیدر کا کہناتھا کہ تحریک پاکستان اور دیگر تحریکوں میں اسلامیہ کالج کے طالب علموں نے کلیدی کردار کیا۔اس درس گاہ سے لگاو کیوجہ سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح تین دفعہ بطور خاص یہاں تشریف لائے۔جوکہ اس ادارے کے طلبہ کےلیے اعزاز ہے۔اسلامیہ کالج کے طلباء نے قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان کے حق میں ریفرنڈم کا پیغام خیبرپختونخوا کی عوام تک پہنچایا۔آج کا دن اس مادرعلمی کی ہر طالب علم کے لیے تاریخی دن ہے۔آپ کیساتھ ملکر صوبے کی طلبہ تک حقوق طلبہ کنونشن کا پیغام پہنچائیں گے۔اسلامیہ کالج پشاور تحریک آزادی کے حوالے سے منفردمقام رکھتاہے،قیام پاکستان میں اس درس گاہ کے نوجوانوں کی خدمات اور اس کی تاریخی حیثیت کسی ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کنونشن کے لیے صوبے کے لاکھوں طلبہ تک دعوت پہنچائیں گے۔تعلیمی اداروں کے مسائل کو اجاگر کیاجائیگا۔اور تعلیمی مسائل کو حل کریں گے۔تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسگی اور منشیات عام ہوچکی ہے۔اس ناسور کے خاتمہ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کریں گے۔اس موقع پر معاون معتمد صوبہ عنایت الرحمن،صوبائی ترجمان نسیم الرحمن،ناظم پشاور کیمپس اسفندیار ربانی اور صوبائی شوری اراکین بھی موجود تھے۔