نیویارک(مانند نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا جس میں اسرائیل غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے رکن ممالک کو لکھے گئے ایک خط میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر کونسل کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اب تک اسرائیل حماس جنگ سے متعلق کسی قرارداد پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوا تھا۔جس میں روس کے انسانی بنیادوں پر جنگ میں توقف کے مطالبے کے مسودے کے متن کی 15 میں سے صرف 5 رکن ممالک نے حمایت کی تھی۔ امریکا، برطانیہ اور فرانس نے اس متن میں حماس کی مذمت نہ کرنے کو ناقابل قبول غلطی قرار دیا تھا ہے۔روس کا مسودہ مسترد ہونے کے بعد امریکا نے برازیل کی طرف سے پیش کی گئی دوسری قرارداد کو اس اعتراض کے ساتھ ویٹو کر دیا کہ اس کے بقول متن میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا ذکر نہیں تھا۔اس طرح گزشتہ ہفتے ہونے والا یہ اجلاس اس اہم مسئلے پر منقسم نظر آیا اور کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا تھا۔تاہم اب اردن سمیت کئی عرب ممالک، روس، شام، بنگلا دیش، ویتنام اور کمبوڈیا کی جانب سے جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس سے باضابطہ طور پر ایک اور اجلاس کی درخواست کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے