پیرس(مانند نیوز ڈیسک) فرانس نے اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل سعودی عرب کو بیچنے کیلئے مذاکرات شروع کر دیئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر دفاع سیبیسٹین لیکورنو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فرانس نے سعودی عرب کو اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل فروخت کرنے کے لئے بات چیت شروع کر دی، اور طیارے بنانے والی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن سعودی حکام کیساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔ ایک فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی ائیر فورس کا جنگی آلات کے حوالے سے زیادہ ترانحصار امریکاپر رہا ہے۔جبکہ سعودی ائیر فورس اب تک امریکی ایف 15کے علاوہ برطانوی ساختہ یورو فائٹرز اور جرمنی، اٹلی اور سپین کے بنے ہوئے طیارے زیر استعمال ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے فرانس سے 54رافیل طیاروں کی قیمت کے بارے میں 10نومبر تک معلومات طلب کی ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس کا بنا ہوا رافیل طیارہ دوہرے انجن کا حامل کثیر المقاصد ہے،یہ فرانس کی اسلحہ انڈسٹری میں بیسٹ سیلرکا درجہ رکھتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے