بٹ خیلہ (مانند نیوز) ضلع ملاکنڈ کے تمام سی این جی سٹیشن سو ئی گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے خلاف احتجاج ا غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں بندسٹیشنوں کے باہر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں پورے علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے سی این جی نہ ملنے کی وجہ سے پورا نظام زند گی سخت متا ثر ہوا ہے دریں اثنا ء سی این جی ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے صدر حاجی غفور خان اور جنر ل سیکر ٹری خادم حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہماری صوبائی قیادت کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کے سوئی گیس کی قیمت میں اضا فے کے نو ٹیفکیشن واپس لینے تک ضلع بھر کے سٹیشن مکمل طور پر بند رہے گے انھوں نے کہا کہ یکدم 1800سے 4400روپے ایم بی ٹی یو اضا فہ ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے جوکہ سی این جی سیکٹر اور عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے انھوں نے کہا کہ گیس قیمت میں اضا فہ دراصل عوام پر گیس بم گرانے کے مترادف ہے اسلئے یہ ظالمانہ اضا فہ فوری واپس لیا جائے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے