ہنگو (مانند نیوز)ضلع ہنگو میں خفیہ اطلاع ملنے پر حلال فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن.حلال فوڈ اینڈ فوڈ سیفٹی ٹیم کا ہنگو بازار میں خفیہ اطلاع پر ایک گودام پر چھاپہ مارکر 22 سو لیٹر غیر معیاری مشروبات بر آمدکیا جو لوکل مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا۔ غیر معیاری مشروبات کے خریدوفروخت میں ملوث افراد کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت سخت کاروائی کی جا ئیگی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کا عزم۔