کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے شادمان ٹائون میں واقع نجی بینک سے چارڈاکو 86 لاکھ 89 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے اور نجی کمپنی کے 2 گارڈز کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔کراچی کے علاقے شادمان ٹائون میں دن دیہاڑے نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی اور 4 ڈاکو 86 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر باآسانی فرار ہوگئے۔واقعہ کا مقدمہ بینک آپریشن منیجرکی مدعیت میں ڈکیتی کی دفعات کے تحت شارع نور جہاں تھانے میں درج کرلیا گیا اور پولیس نے نجی کمپنی کے دو گارڈز سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق واردات 2 بج کر 50 منٹ پر کی گئی، جب ایک ملزم بینک میں داخل ہوا، اور ڈیپازٹ سلپ اٹھانے کے بعد اسلحہ نکالا، ملزمان کے تین ساتھیوں نے تمام افراد کو اپنی جگہ رکنے کا کہا اور گارڈ کو یرغمال بنا کر اندر لے گئے۔ایف آئی آر کے مطابق ایک ملزم نے کیش کائونٹر پر آکر 86 لاکھ 89 ہزار روپے لوٹے، اور اس کے ساتھیوں نے نجی کمپنی کے 2 گارڈز سے اسلحہ چھینا اور سب لے کر فرار ہوگئے، ملزمان کی عمریں 20 سے 30 سال تھی۔mk

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے