کابل (مانند نیوز ڈیسک)افغانستان کا صوبہ ہرات ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 تھی جبکہ مرکز زندہ جان اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔ یاد رہے تین ہفتے قبل بھی افغانستان میں شدید زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں چار ہزار کے قریب افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے تھے، جبکہ زندہ جان کے ضلع میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے