پشاور(مانند نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے روبا ڈیجیٹل پاکستان کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں میں دوران سفر موبائل فون کے استعمال کے نقصانات اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد پر مشتمل آگاہی بینرز آویزاں کردیئے۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان کی ہدایت اور چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی نگرانی میں پشاور کی انٹرنس اور دیگر علاقوں میں پلوں پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پھیلانے کی خاطر آگاہی پینا فلیکسز اور بینرز آویزاں کردیئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینا نہایت ہی ضروری ہے کیونکہ آگاہی کے ذریعے ہی ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم شہر کے مختلف علاقوں ٹرانسپورٹرز‘ تعلیمی اداروں میں طلبہ اور شہریوں کو مختلف اوقات میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کرتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رہیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے