پشاور(مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ پشاور نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گرد ونواح میں کاروائی کرتے ہوئے 10فراد کو تجاوزات قائم کرنے پر گرفتار کر لیا جبکہ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ چلانے پر بھی ایک فرد کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مصباح وحید نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گردونواح میں کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات قائم کرنے پر 10 افراد کو گرفتار کر کے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق عوامی شکایات موصول ہورہی تھیں کہ ہسپتال کے باہر تجاوزات کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتی ہے اور پیدل چلنے والوں کے ساتھ ایمبولنس کو بھی سخت دشواری کا سامنا ہوتا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو جیل بھجوایا جائے گا اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔جبکہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کارروائی کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے قریب غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ چلانے پر بھی ایک فرد کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے