عمان(مانند نیوز ڈیسک)جاپان فلسطینیوں کو 65 ملین ڈالر کی امداد دے گا۔جاپان کے وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے دورہ اسرائیل اور اردن کے موقع پر کہا ہے کہ جاپان غزہ کے تنازعے پر تشویش کے پیش نظر فلسطینیوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرے گا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن اور فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے ملاقات کے بعد اردن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے کہا جاپان جنگ زدہ غزہ کو مادی امداد فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔اس موقع پر کامیکاوا نے کہا اسرائیل اور فلسطین کے لیے ضروری ہے کہ وہ پرامن طور پر ایک ساتھ رہنے کے قابل ہوں تاکہ دہشت گردی کی ایک اور المناک کارروائی سے بچا جا سکے۔ مزید کہا کہ ایلی کوہن اور ریاض المالکی کو جاپان کی دو ریاستی حل کے لیے حمایت سے بھی آگاہ کیا تھا۔واضح رہے صنعتی گروپ آف سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کی ٹوکیو میں میزبانی سے چند روز قبل یہ دورہ کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے انسانی بنیادوں پر توقف کے مطالبات کی مزاحمت کی ہے۔کامیکاوا نے غزہ پر اسرائیل کے حملے کیا بین الاقوامی حدود میں تھے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا انسانی حقوق کے تحفظ کے جذبے کی تعمیل کرنی چاہیے اور غیر ضروری شہری ہلاکتوں کا سبب نہیں بننا چاہیے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے