ایبٹ آباد (مانند نیوز)شہریوں کو ریونیو سروسزاور دفاتر میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ریونیوآفیسرزکا پٹوار خانوں کا معائنہ۔ شہریوں کو ریونیو سروسز کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سی ا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1 علی شیر خان خلیل نے مختلف پٹوار خانوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریونیو ریکارڈ کا معائنہ، سٹاف کی حاضری چیک کی، ریونیو ٹیکس کے حوالے سے چارٹس، ہدایات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے بات چیت کے دوران مسائل کی نشاندہی پرمتعلقہ ریونیوسٹاف کو سروسز کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔